ابنا: ایران کے جھوٹے بڑے شہروں میں اس حوالے سے مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں جبکہ قم و مشہد المقدس میں جلوس ہائے عزا برآمد ہورہے ہیں۔ قم المقدس میں گذشتہ رات سے ہی "بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مقدس میں عزاداروں کا رش ہے اور مجالس عزا کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں اورمراجع عظام تقلید کے گھروں میں بھی مجالس منعقد کی جارہی ہیں۔ دس ربیع الثانی سنہ 201 ھ ق کو حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کی دختر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا نے جو بر صغیر کے لوگوں میں معصومۂ قم کے لقب سے مشہور ہیں وفات پائی ۔ آپ کا شمار اہل بیت رسول (ص) کی بلند مرتبہ خواتین میں ہوتا ہے۔ حضرت معصومہ نے اپنے بھائی حضرت امام رضا (ع) کے خراسان آنے کے ایک سال بعدان سے ملاقات کی خاطر مدینے سے خراسان کا سفر کیالیکن سفر کے دوران علالت کی وجہ سے شہر قم میں قیام پذیرہوئیں جہاں 17 دن کے قیام کے بعد علالت کے باعث یا بعض روایات کے مطابق دشمنوں کی طرف سے کھانے میں زہر دینے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔آپ کو قم میں ہی سپرد خاک کیا گیا ۔ قم میں حضرت معصومہ (س) کا روضہ آج بھی مرجع خلائق ہے جہاں ہر خاص و عام حاضری دیتا ہے ۔آپ کے روضے کےنزدیک عالم اسلام کی عظیم ترین دینی درسگاہ قائم ہے ایسی درسگاہ جو علمی اور دینی اہداف کے علاوہ استقامت ، پائیداری اوراسلامی قیام کے مرکز کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔
.......
/169